Wednesday, April 24, 2024

گلگت بلتستان انتخابات : انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائیگی

    گلگت بلتستان انتخابات : انتخابی مہم آج رات ختم  ہوجائیگی
June 6, 2015
گلگت(92نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن  آٹھ جون کو ہورہے ہیں، چوبیس نشستوں پرپیپلزپارٹی، ن لیگ ، تحریکِ انصاف اورجے یوآئی ف کے امیدواروں میں کڑا مقابلہ ہے، انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لئے میدان سج گیا ہے۔ واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں چوبیس نشستوں پرانتخابات ہورہے ہیں۔ دوہزارنو میں ہونے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی  نے کامیابی حاصل کرکےحکومت بنائی تھی اورسید مہدی شاہ نےوزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تحریکِ انصاف نےپچھلے الیکشن میں توایک بھی سیٹ نہ جیتی تاہم اس بارپی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں بھرپورانتخابی مہم چلائی ہے اورکامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔