Thursday, April 18, 2024

گلگت بلتستان الیکشن کے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ، عبدالغفور حیدری

گلگت بلتستان الیکشن کے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے ، عبدالغفور حیدری
November 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا گلگت بلتستان الیکشن کے متعلق خدشات درست ثابت ہوئے۔ رات کو امیدوار جیتے تھے، صبح ہار گئے۔ عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چار پانچ حلقوں میں ان کے کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا۔ بڑی مشکل سے دوبارہ گنتی میں ایک نشست ملی۔ گلگت میں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی تاریخ دہرائی گئی۔ انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر نے اے پی سی میں تحریری فیصلہ دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ الیکشن پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور دیگر کو بھی انتخابی مہم سے منع کرنے کو کہا گیا تھا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔ جعلی بیلٹ پیبرز بڑی تعداد میں تقسیم کیئے گئے ۔ حلقہ دو گلگت میں جیتنے والے کو دو ووٹوں سے ہرا دیا گیا۔ بیلٹ پیپر من پسند افراد کو دیئے گئے جن کو جتوانا تھا۔ الیکشن سے قبل چودہ ممبران آزاد طور پر نامزد کیے گئے۔ یہ سب پری پلین کیا گیا جو سازش ہے۔