Saturday, May 11, 2024

گلگت بلتستان الیکشن ، نائنٹی ٹو نیوز اپنے ناظرین کو معلومات فراہم کرنے میں سب سے آگے

گلگت بلتستان الیکشن ، نائنٹی ٹو نیوز اپنے ناظرین کو معلومات فراہم کرنے میں سب سے آگے
November 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) گلگت بلتستان الیکشن کی بھرپور کوریج ، لمحہ بہ لمحہ خبریں اور غیر جانبدار تجزیئے کے ساتھ نائنٹی ٹو نیوز اپنے ناظرین کو معلومات فراہم کرنے میں ایک بار پھر سب سے آگے ہے ۔ گلگت بلتستان میں موجود 92 نیوز کی رپورٹنگ ٹیم ہر حلقے اور پولنگ اسٹیشنز سے پل پل کی خبر سب سے پہلے دینے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ادھر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔ ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سردی میں بھی لوگ ووٹ ڈالنے نکلنے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹر پُر جوش ہے۔ گلگت بلتستان میں الیکشن کی سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔ پولیس اور پیرا ملٹری دستے تعینات کیئے گئے ہیں۔ دیگر صوبوں کے بھی 5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی گلگت بلتستان مخدوم قیصر بشیر نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔