Saturday, May 11, 2024

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف سب سے آگے، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف سب سے آگے، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر
November 15, 2020
اسکردو (92 نیوز) گلگت بلتستان الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق تحریک انصاف سب سے آگے ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ 5 سیٹوں پر پیپلزپارٹی آگے ہے۔ تین حلقوں میں جے یو آئی کو سبقت ہے، 2 سیٹوں پر آزاد، ایک پر ن لیگ آگے ہے۔ جی بی 9 سکردو، 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیداوار فدا نوشاد 475 کے ساتھ آ گے، آزاد اُمیدوار وزیر سلیم 318 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 17 پھوگچ شروٹ میں جے یو آئی کے اُمیدوار رحمت خالق 92 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، پی ٹی آئی کے حیدر خان 89 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے حلقہ 13 استور 1 کےغیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق، سرحدی گاؤں ژیان سے ن لیگ کے امیدوار پہلے نمبر پرہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار نے 84، پی ٹی آئی امیدوار 63 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر پی پی پی کے اُمیدوار نے 54 ووٹ حاصل کیے۔ ‏جی بی اے 12 شگر، پولنگ اسٹیشن کورفے برالدو کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتیجے کے مطابق، ‏ پیپلزپارٹی کے اُمیدوار عمران ندیم نے 91 ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں، تحریک انصاف کے اُمیدوار راجا اعظم 41 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں،‏ ‏مسلم لیگ ن کے اُمیدوار طاہر شگری ایک ووٹ حاصل کرسکے۔ حلقہ جی  بی ون میں غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق، میل پولنگ اسٹیشن نمبر 42 گل شیر کالونی میں کل 65 ووٹ کاسٹ ہوئے، آزاد امیدوار سلطان رئیس الحسینی 34 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے 26 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی  امیدوار جوہر علی صرف 2 ووٹ حاصل کرسکے۔ حلقہ 11 کھرمنگ کا پہلا نتیجہ موصول ہوگیا، ٹوٹل ووٹ کاسٹ ہوئے، 37 کمنگو گونس سے اقبال حسن نے 20 ووٹ حاصل کر کر کے میدان مار لیا۔ امجد زیدی نے 10 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ 6 ایک ووٹ مسترد ہوئے۔ اِدھر منٹھوکھا پولنگ اسٹیشن پر ٹوٹل 294 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ پی پی کے وزیر وقار  نے 29 ووٹ لیے ہیں۔ جی بی اے 13استور 1 شکانگ پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی کے عبد الحمید خان 95 ووٹے کے پہلے نمبر پر، جبکہ آزاد اُمیدوار ڈاکٹر عباس 94 ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 4 نگر سے دوسرے سٹیشن کا رزلٹ موصول ہوگیا، پیپلز پارٹی کے اُمیدوار 173 وٹ لیکر پہلے نمبر پرہیں، ٹوٹل 200 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ سکردو ژھین اسٹیشن غواڑی گانچھے میں ن لیگ کے رضاء الحق مدنی 302 ووٹ لے کر آگے ہیں، آزاد اُمیدوار مشتاق حسین 38 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 36 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں، پیپلز پارٹی کے محمد جعفر 17 ووٹ لے کرچوتھے نمبر ہیں،ابراہیم تھلے ایک ووٹ حاصل کر سکے۔ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ مجموعی ووٹ 402 ہیں۔ جی بی ایل اے 22 گنگچھے 1 سلینگ پولنگ اسٹیشن 1، پر پی پی پی اُمیدوار محمد جعفر 114 ووٹ کے ساتھ آگے، پاکستان تحریک انصاف کے ابراہیم ثنائی 10 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ استور جی بی ایل اے 14 بونجی میں جے یوآئی کے حاجی نعمت 108 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں۔. پی ٹی آئی کے شمس الحق لون 53ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر مظفر علی ریلے 32 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔ جی بی اے 16 دیامر ٹو سٹیشن پی ڈبلیو ڈی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، ن لیگ کے اُمیدوار انجینئر محمد انور 101 ووٹ لے کر آگے ہیں، تحریک انصاف کے اُمیدوار عتیق اللہ 69 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 2 جگلوات منوٹپی میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ 152 کے ساتھ آگے ہیں، ن لیگ کے عبدالحفیظ 141  کے  ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے جمیل 90 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے ون گلگت ونگلگت پولنگ اسٹیشن ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن پر پی پی پی کے اُمیدوار امجد حسین 88 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے جوہر علی 19 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، آزاد امیدوار سلطان رئیس نے 5 ووٹ حاصل کیے۔ جی بی اے 15 دیامر 1، پولنگ سٹیشن ڈونگ میں آزاد اُمیدوار حاجی شاہ بیگ 100 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار نوشاد عالم 21 ووٹ  کر دوسرے نمبر ہیں، جے یوآئی کے مفتی ولی الرحمان 12 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، آزاد اُمیدوار نوشیر کے 10 ووٹ ہیں۔ ن لیگ کے اُمیدوار عبد الواجد 4 ووٹ حاصل کر سکے۔ ن لیگ کے عاشق اللہ کو 4 پڑے، جبکہ پی پی پی اُمیدوار ایک بھی ووٹ نہ لے سکا۔ جی بی اے 15 دیامر 1 پولنگ سٹیشن ڈونگ آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 100نوشاد عالم پی ٹی آئی  21مفتی ولی الرحمان جے یوآئی 12نوشیر  آزاد امیدوار 10 عبد الواجد ن  لیگ 4عاشق اللہ 8پی پی پی  0 جی بی اے 15 مرد پولنگ سٹیشن لوشی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے اُمیدوار مفتی ولی 172 ووٹ لے کر آگے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار اسلام عبد الواجد 170 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی ایل اے بارہ شگر پولنگ اسٹیشن تستون پر پیپلز پارٹی کے اُمیدوار عمران ندیم 99 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ پی ٹی آئی اُمیدوار راجہ عظیم خان 76 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے ہنزہ 6 کمارس گلمٹ سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار عبید اللہ 75 ووٹ کے لیکر پہلے نمبرپر ہیں، پیپلزپارٹی کے اُمیدار ظہور کریم 27 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے اُمیدوار ریحان شاہ نے 17 ووٹ حٓاصل کیے، کل 165 ووٹ کاسٹ ہوئے، 3 ووٹ مسترد ہوئے۔ جی بی ایل اے 10 اسکردو روندو ژھری میں آزاد اُمیدوار نجف علی 128 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی پی پی کے اُمیدوار محمد خان وزیر 58 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی اُمیدوار وزیر حسن 53 ووٹوں کیساتھ  تیسرے نمبر پر ہیں۔ جی بی اے 24 گانچھے 3 کا غیر حتمی غیر سرکاری مکمل نتیجہ آگیا۔ پی پی کے محمد اسماعیل  6206ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے شمس الدین پی ٹی آئی 5361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سکردو میں جی بی اے 8 سکردو 2 کا مکمل نتیجہ  سامنے آگیا۔ ایم ڈبلیو ایم کےامیدوارمحمد کاظم 7534 ووٹ لے جیت گئے، پی پی پی کے سید محمد علی شاہ 7146 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔