Friday, May 17, 2024

گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے سعدیہ خان اسکی کپ جیت لیا

گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے سعدیہ خان اسکی کپ جیت لیا
December 30, 2019
گلگت ( 92 نیوز) گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے سعدیہ خان اسکی کپ جیت لیا ،  تقریب تقسیم انعامات کےمہمان خصوصی ایئر مارشل جواد سعید ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ گلگت بلتستان کی برف پوش پہاڑیوں میں اسکی مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے ، گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے سعدیہ خان اسکی کپ جیت کراپنے نام کیا  جبکہ ملک کی  مختلف اسکی ایسوسی ایشنز نے اسکی چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ ایونٹ کے اختتام پرمنعقدہ تقریب میں ایئر مارشل جواد سعید ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی  اورمختلف کیٹیگریزکے کھلاڑیوں میں میڈلزاورٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔ گرلزاسکی انڈر14اور انڈر16کیٹیگری میں گلگت بلتستان اسکی ایسوسی ایشن نے جبکہ بوائز انڈر16 اور انڈر 14 کیٹیگری کی ٹرافیاں پاکستان ایئر فورس نے جیتیں جبکہ آئس ہاکی میں بھی پاک فضائیہ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ چلڈرن اسکی مقابلوں میں لڑکیوں کی انڈر 14سلالم کیٹیگری میں مشال حسین نے گولڈمیڈل جبکہ مریم اقبال نے سلورمیڈل حاصل کیا،لڑکوں کی انڈر 16کیٹیگری میں سیف اللہ نے گولڈمیڈل جبکہ زبیر علی نے سلورمیڈل جیتا۔ لڑکوں کی انڈر 14کیٹیگری میں زمان علی گولڈ میڈل جبکہ ظاہر اللہ سلورمیڈل کے حقدارقرار پائے۔