Thursday, May 9, 2024

گلگت بس حادثے کے بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی قیمتی جانیں بچالیں

گلگت بس حادثے کے بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی قیمتی جانیں بچالیں
September 22, 2019
گلگت ( 92 نیوز) گلگت بس حادثے کے فوری بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی  قیمتی  جانیں بچالیں ۔  فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان فوری  جائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں کی مدد میں مشغول ہو گئے۔میجر جنرل احسان بس سے خود  میتیں نکالتے اور زخمیوں کو گود میں اٹھا کر ہیلی کاپٹر کےذریعے منتقل کرتے نظر آئے۔ [caption id="attachment_241972" align="alignnone" width="500"]گلگت بس حادثے پاک آرمی ریسکیو آپریشن ‏92 نیوز فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود گلگت بس حادثے کے بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی قیمتی جانیں بچالیں[/caption] زخمیوں کو اٹھاتےاور دلاسے دیتے ان تصویروں میں نظر آنے والے  یہ افسر  فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان ہیں  جو حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پرپہنچے اور زخمیوں کی مدد میں جُت گئے ۔ [caption id="attachment_241974" align="alignnone" width="500"]گلگت بس حادثے پاک آرمی ریسکیو آپریشن ‏92 نیوز فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود گلگت بس حادثے کے بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی قیمتی جانیں بچالیں[/caption] میجر جنرل احسان محمود خان حادثے کا شکار بس سے خود  میتیں نکالتے اور زخمیوں کو گود میں اٹھا کر ہیلی کاپٹر کےذریعے منتقل کرتے نظر آئے  ، میجر جنرل احسان محمود کو بس کے ٹائر پر چڑھ کر بس کی صورتحال کا جائزہ لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔ [caption id="attachment_241975" align="alignnone" width="500"]گلگت بس حادثے پاک آرمی ریسکیو آپریشن ‏92 نیوز فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود گلگت بس حادثے کے بعد پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن نے کئی قیمتی جانیں بچالیں[/caption] صرف یہی نہیں میجر جنرل احسان محمود خان  زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کی عیادت کرتے اور انہیں حوصلہ دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ میجر جنرل احسان محمود خان   کی سربراہی میں  پاک فوج کی ٹیم نے میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور بروقت آپریشن کر کے کئی زخمیوں کی جان بچا لی ۔