Thursday, May 9, 2024

گلگت بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 26افراد جاں بحق

گلگت بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 26افراد جاں بحق
September 22, 2019
گلگت ( 92 نیوز) گلگت میں بس حادثے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت 26افراد جاں بحق ہو گئے ۔  مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی، بابوسرٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ گلگت بابو سرٹاپ کےقریب  چٹان موت کا سامان بن گئی ،تیزرفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی  ۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کے مطابق  افسوسناک حادثے میں26 مسافر جاں بحق،12 زخمی ہوگئے۔ بدقسمت بس اسکردو سے راولپنڈی جارہی تھی ، آئی ایس پی آر کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں  10 فوجی بھی شامل ہیں ، پاک فوج نے امدادی آپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا ہے ۔ جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،مسافروں کی اکثریت کا  تعلق گلگت بلتستان سے ہے پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے 12 زخمیوں اور 26 میتوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا،گلگت حادثے میں جاں بحق فوجی جوانوں کا حویلیاں، جہلم، مردان، میانوالی، اٹک سےتعلق ہے،جوان چھٹی پرگھرجارہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ میں زخمیوں کو علاج کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔