Friday, May 17, 2024

گلگت اسکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کےباعث بند، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

گلگت اسکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کےباعث بند، سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں
January 28, 2019
گلگت ( 92 نیوز) گلگت اسکردو روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگیا جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت اسکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ، انتظامیہ کی جانب سے سڑک کھولنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ سڑک بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیان پھنس گئیں جب کہ ہزاروں مسافر گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ دوسری جانب صوابی  کی یو سی سوڈھیر سلو میں مکان کی چھت گر گئی ، حادثے میں  2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ صوابی کی یو سی سو ڈھیر میں مکان کی چھت اچانک گر گئی ، ملبے تلے  دب کر چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔