Saturday, May 18, 2024

گلوکاری کے یورو وژن مقابلے کے فاتح کی سویڈن میں آبائی شہر آمد، لوند شہر میں مداحوں نے جشن منایا

گلوکاری کے یورو وژن مقابلے کے فاتح کی سویڈن میں آبائی شہر آمد، لوند شہر میں مداحوں نے جشن منایا
May 26, 2015
سویڈن (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے میوزک شو یورو وژن مقابلے کے فاتح سویڈن کے مانس زیلمر لوف کا آبائی شہر آمد پر مداحوں نے خوب جشن منایا جبکہ زیلمرلوف نے سریلی آواز کا جادو جگایا۔ ویانا میں روسی اور اطالوی حریفوں کو شکست سے دوچار کرنے والے زیلمر لوف کا آبائی شہر لوند پہنچنے پر کسی ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا۔ انہوں نے بھی ہم وطن مداحوں کیلئے خوب گایا اور مداحوں کی پرزور فرمائش پر یورو وژن کے فنالے میں گایا گیت ہیروز سنا کر سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور خوب داد سمیٹی۔ مداح اپنے قومی ہیرو کے استقبال کیلئے گھنٹوں پہلے سے موجود تھے۔ زیلمرلووف کا کہنا تھا کہ یورو وژن کا مقابلہ جیتنے کے بعد اب وہ اپنا انٹرنیشنل کیرئیر اور ٹورز شروع کریگا۔ یورو وژن دو ہزار سولہ کا مقابلہ سویڈن میں منعقد ہو گا۔