Sunday, September 8, 2024

گلوکاری کے سنہری دور کی آخری آواز مبارک بیگم بھی دنیا چھوڑ گئیں

گلوکاری کے سنہری دور کی آخری آواز مبارک بیگم بھی دنیا چھوڑ گئیں
July 19, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف گلوکارہ مبارک بیگم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی اور وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ تفصیلات کے مطابق مبارک بیگم‘ نور جہاں‘ ثریا اور شمشاد بیگم کے دور کی گلوکارہ تھیں۔ ان کی موت کے ساتھ ہی گلوکاری کا عہد زریں بھی ختم ہو گیا۔ مبارک بیگم نے پچاس کی دہائی سے لیکر ستر کی دہائی تک ہندی فلموں کے لیے سو سے زیادہ گیت گائے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ”کبھی تنہائیوں میں ہماری یاد آئے گی اور مجھکو اپنے گلے لگا لو“ شامل ہیں۔ انہوں نے دلیپ کمار کی فلموں ”دیوداس“ اور ”مدھومتی“ میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ مبارک بیگم کا تعلق کلاسیکی موسیقی کے کیرانا گھرانے سے تھا۔