Saturday, April 27, 2024

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے
August 13, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی، ڈسکو دیوانی فیم، گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے  لیکن ان کا دلکش انداز اور مدھر آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کو پاپ موسیقی سے متعارف کروانے والی خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن  3اپریل1965ء کوکراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے  15 برس کی عمرمیں فنی سفرکا آغازپاکستان ٹیلی ویژن سے کیا۔ 80کی دہائی میں اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ بھارتی فلم قربانی کے لیے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ، گانے کی گائیکی کرکے دنیائے موسیقی میں دھوم مچا دی۔ نازیہ حسن کا شہرہ آفاق البم’’ ڈسکودیوانےٍ1982ءمیں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ۔ فلم فیئرایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت بیسیوں ایوارڈزحاصل کرنے والی نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کر سکیں اور13اگست 2000ءکو  زندگی کی محض 35 بہاریں دیکھ کردنیائے موسیقی کوسوگوارکرگئیں۔