Thursday, April 25, 2024

گلوکارہ نازیہ حسن آج حیات ہوتیں تو اپنی 55 ویں سالگرہ مناتیں

گلوکارہ نازیہ حسن آج حیات ہوتیں تو اپنی 55 ویں سالگرہ مناتیں
April 3, 2020
 کراچی (92 نیوز) گلوکارہ نازیہ حسن آج حیات ہوتیں تو اپنی 55ویں سالگرہ مناتیں۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ ملکر پاکستان میں پاپ موسیقی کو بام عروج پر پہنچایا۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کو پاپ موسیقی سے متعارف کروانے والی خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن  3 اپریل1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 15 برس کی عمرمیں فنی سفر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا۔ 80کی دہائی میں اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ بھارتی فلم قربانی کے لیے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ، گانے کی گائیکی کرکے دنیائے موسیقی میں دھوم مچا دی۔ نازیہ حسن کا شہرہ آفاق البم’’ ڈسکو دیوانےٍ 1982ء میں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ فلم فیئر ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت بیسیوں ایوارڈز حاصل کرنے والی نازیہ حسن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کر سکیں اور 13 اگست 2000ء کوزندگی کی محض 35 بہاریں دیکھ کردنیائے موسیقی کو سوگوار کر گئیں۔