Wednesday, May 1, 2024

گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر کے خلاف 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر کے خلاف 200 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
May 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) میشا شفیع اور علی ظفر کی لڑائی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ دونوں کے درمیان ایک اور قانونی محاذ کھل گیا۔ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو 200 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ میشا شفیع نے ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھی بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر نے ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر جھوٹے الزامات لگائے جس پر معافی مانگیں۔ قبل ازیں میشا شفیع کے جنسی ہراساں کرنے کے دعوے کیخلاف گلوکار علی ظفر نے نئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔ ٹویٹ کے ذریعے پیغام میں کہا الزامات کا جواب ثبوتوں کے ساتھ دیں گے۔ ادھر میشا شفیع کہتی ہیں عدالت بلائے گی تو ضرورجاؤں گی، بہت سے گواہ میرے پاس بھی موجود ہیں۔ علی ظفر بےگناہی ثابت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم ہوئے۔ ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرنے لگے۔ کہتے ہیں بہت سے جھوٹے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہوگئے۔ مزید اکاؤنٹس کو بھی بے نقاب کروں گا۔ علی ظفراس سے قبل اس ایونٹ کی ویڈیو بھی شیئر کرچکے ہیں جس میں میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران گلوکار کے آنسو بھی نکل آئے تھے۔ میشا شفیع کہتی ہیں معاملے کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھیں، مجبور ہو کر یہ معاملہ عوام کے سامنے رکھا، گواہ تو ان کے پاس بھی ہیں۔