Friday, April 19, 2024

گلوکارہ مالا کو مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے

گلوکارہ مالا کو مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے
March 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) ممتاز گلوکارہ مالا کو مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے۔ نسیم بیگم عرف مالا نے ساٹھ اورستر کی دہائیوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایسے ہی بے شمار ہٹ گیتوں میں اپنی کوئل کی سی آواز کا رنگ بھرنے والی گلوکارہ مالا کا اصل نام نسیم بیگم تھا۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والی مالا نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پاکستان کی پہلی خاتون موسیقار اپنی بہن شمیم نازلی سے حاصل کی۔ مالا کو بریک تھرو انیس سوباسٹھ میں ہدایت کار اور موسیقار ماسٹر عبدالله کی فلم سورج مکھی سے ملا۔ بیس سال سے زائد عرصے تک فن گائیکی سے منسلک رہنے والی اس گلوکارہ نے تقریباً تین سو کے قریب فلموں کے لئے گیت گائے۔ ان کی مشہور فلموں میں صاعقہ، آگ، نائیلہ، انسانیت، کنیز، شریک حیات، سورج مکھی، رنگیلا ، ملنگی اور بابل شامل ہیں۔ پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ،ارمان، کے لئےان کی آواز میں گایا ہوا یہ گیت ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مالا چھ مارچ انیس سونوے کو خالق حقیقی سے جا ملیں مگر ان کے بہت سے نغمے آج بھی لالی وڈ کے ایور گرین کولیکشن میں شامل ہیں۔