Saturday, May 4, 2024

گلوکارہ عابدہ پروین کی پرفارمنس نے مسٹک صوفی فیسٹیول کو یادگار بنا دیا

گلوکارہ عابدہ پروین کی پرفارمنس نے مسٹک صوفی فیسٹیول کو یادگار بنا دیا
December 14, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں رفیع پیر تھیٹر اور نارویجین سفارتخانے کے اشتراک سے جاری تین روزہ مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول ختم ہو گیا۔ آخری روزگلوکارہ عابد ہ پروین کی پرفارمنس نے فیسٹیول کو یادگار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوفی فیسٹیول میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی سریلی آوازکا جادو جگایا۔ معروف قوال شیرمیاں داد نے سر بکھیرے تو میوزک دیوانے عش عش کر اٹھے۔ صوفیانہ کلام ”ہو“ اور آواز ہو عابد ہ پروین کی تو حاضرین جھومیں نہ ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ گلوکارہ نے حاضرین کو ایسا مست کیا کہ سب پر سحر طاری ہو گیا۔ صوفی فیسٹیول کے تینوں روز میوزک دیوانے کھنچے چلے آئے اور خوب انجوائے کیا۔ صوفی فیسٹیول نے جہاں موسیقی کے دلدادہ شائقین کو تفریح فراہم کی وہیں صوفیانہ کلام کی روایت کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔