Thursday, May 9, 2024

گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
October 19, 2019
لاہور (92 نیوز) سدا بہار آواز، لازوال گائیکہ اورپاکستان فلم انڈسٹری کومتعدد یاد گاراورشاہکارگیت عطا کرنے والی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی آج چھٹی برسی ہے۔ زبیدہ خانم انیس سوپینتیس میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں اور قیامِ پاکستان کے بعد لاہور آبسیں، انیس سواکاون میں فلم بِلو سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی زبیدہ خانم کو شہر ت فلم بابو سے ملی۔ زبیدہ خانم نےاردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگا کر یکسان مقبولیت حاصل کی۔ کم و بیش ڈیڑھ سواردو اور پنجابی فلموں کے لیے زبیدہ خانم نے دوسوچوالیس گیت گائے، انہوں نے بطوراداکارہ بھی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، زبیدہ خانم کو ملکہ ترنم نورجہاں کے بعد پچاس کی دہائی کی سب سے کامیاب گلوکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔