Tuesday, May 21, 2024

گلوکارہ ریشماں کو مداحوںسے بچھڑے 7 برس بیت گئے

گلوکارہ ریشماں کو مداحوںسے بچھڑے 7 برس بیت گئے
November 4, 2020

لاہور (92 نیوز)درد بھری آواز اورمنفرد انداز کی گلوکارہ ریشماں  کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔

گلوکارہ ریشماں 1947ء میں بھارتی راجھستان کے  خانہ بدوش گھرانے میں پیدا ہوئیں ،حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر جب اس منفرد آواز کی گائکہ کو دریافت کیاگیاتو اُن کی عمر محض 12 برس تھی۔

60ء کی دہائی میں ہی ریشماں کی آواز پاکستان سے نکل کر سرحد پار بھی جا پہنچی جہاں انہوں نے فلم” بوبی“کے لیے گانااکھیاں نو رہن دے گایا اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

بھارتی فلم ہیرو کے لیے گائے گانے لمبی جدائی نے تو مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

حکومتِ پاکستان نے ریشماں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا، 1980ء میں ریشماں کو گلے کا سرطان لاحق ہو گیا جو بالآخر 3نومبر2013ء کالاہور میں صحرا کی اس آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر گیا۔