Wednesday, May 8, 2024

گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے صاحبزادے گلوکار ساون علی انتقال کر گئے

گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے صاحبزادے گلوکار ساون علی انتقال کر گئے
March 2, 2021

لاہور ( 92 نیوز) گلوکارہ ریشماں مرحومہ کے صاحبزادے گلوکار ساون علی انتقال کر گئے ، مرحوم کی عمر 50 برس تھی ۔

ساؤن ریشماں محکمہ سوئی گیس میں  ملازم بھی تھے ،  ساون ریشماں پی ٹی وی اور نجی پروڈکشنز کے تحت کئی پروگرامز میں  اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

ساون کے اہلخانہ کے مطابق والد کی طبیعت اچانک خراب ہوئی ، انہیں مقامی اسپتال  لے جایا گی مگر  وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

واضح رہے کہ گلوکارہ ریشماں  تین نومبر 2013 کو سرطان کے باعث  دار فانی سے کوچ کر گئی تھیں ۔