Friday, March 29, 2024

   گلوکارہ حمیرا ارشد کی شوہر کے ہمراہ نائینٹی ٹو نیوزکے پروگرام رحمت رمضان میں شرکت  

    گلوکارہ حمیرا ارشد کی شوہر کے ہمراہ نائینٹی ٹو نیوزکے پروگرام رحمت رمضان میں شرکت  
June 23, 2015
لاہور(92نیوز)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ نے صلح کے بعد نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام رحمت رمضان میں شرکت کی حمیرا ارشد نے کہا کہ ماہ صیام کے موقع پر نائنٹی ٹو نیوز کا پروگرام رحمت رمضان ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ صلح کے بعد اکثر تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ فنکارجوڑے نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام رحمت رمضان میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں گلوکارہ حمیراارشد نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ حمیراارشد اور احمد بٹ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں چند غلط فہمیوں کی وجہ سے ان کے درمیان رنجش پیدا ہو گئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے۔ حمیراارشد اور احمد بٹ شوبز کے حلقوں میں ان چند جوڑوں میں سے ایک ہیں جن کی محبت کو مثالی قرار دیا جاتا ہے۔