Tuesday, April 23, 2024

گلوکارہ حمیرا ارشد کی درخواست پر عدالت نے احمدبٹ کو طلب کر لیا

گلوکارہ حمیرا ارشد کی درخواست پر عدالت نے احمدبٹ کو طلب کر لیا
September 1, 2016
لاہور (92نیوز) گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بچے کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے گلوکارہ کی درخواست پر احمد بٹ کو بیٹے سمیت کل طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیشن نے حمیرا ارشد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ طلاق کے بعد احمد بٹ نے بیٹے کو چھین لیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے چھ سالہ بیٹے علی کو بازیاب کراکے اس کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے حمیرا ارشد کی درخواست پر اس کے شوہر احمد بٹ کو بیٹے سمیت کل طلب کر لیا۔