Wednesday, April 24, 2024

گلوکارہ بیونسے کی بیٹی کی کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب

گلوکارہ بیونسے کی بیٹی کی کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب
April 20, 2020
نیو یارک (92 نیوز) معروف امریکی گلوکارہ بیونسے کی آٹھ سالہ بیٹی بلیو آئیوی نے کورونا سے بچنے کیلئے لوگوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب دے دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ادھر پاکستان سمیت دنیا بھر  میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے  معروف شخصیات کی جانب سے عوام کو  مشورے دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات نے  کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔ پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس سے قبل بھی  کئی بارسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پرستاروں اور عوام کو پیغامات اور تصاویر کے ذریعے گھروں پر رہنےکی درخواست  اور کورونا وائرس سے متعلق  احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر چکی ہیں۔