Monday, September 16, 2024

گلوکار ہربجن مان کے کنسرٹ نے مشہور گیتوں کے ساتھ سماں باندھ دیا

گلوکار ہربجن مان کے کنسرٹ نے مشہور گیتوں کے ساتھ سماں باندھ دیا
March 25, 2018

 ڈبلن (92 نیوز) تیئس مارچ کا دن آئرلینڈ میں مقیم پنجابی اورخاص طور پر پاکستانیوں کیلئے انٹرٹینمنٹ سے بھرپورگزرا ۔

 گلوکار ہربجن مان نے ڈبلن میں کنسرٹ کیا اور اپنی سریلی آواز سےشائقین سے خوب داد حاصل کی ۔

 کنسرٹ سائنٹیالوجی کمیونٹی سنٹر ڈبلن میں منعقد کیا گیا تھا جو شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور لوگ اپنے پسندیدہ گلوکار کی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آ رہے تھے ۔

 کانسرٹ میں کھانے کا بہترین انتظام اور سکیورٹی کیلئے خاص طور پر پرائیوٹ سکیورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں ۔ شائقین میں زیادہ تعداد خواتین اور فیملیزکی تھی ۔

 ہربجن مان نے اپنے تمام مشہور گیتوں کے ساتھ ساتھ بابا بلےشاہ کا کلام اور دونوں ممالک کے درمیان پیار اور محبت کا پیغام بھی دیا ۔

 شائقین نے بہترین فیملی ایونٹ کو آرگنائز کروانے پر نائنٹی ٹو نیوز اور جی کے انٹر ٹینمنٹ کو بھرپور داد دی ۔

 حاضرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب اس طرح کے ایونٹ آئرلینڈ میں باقاعدگی کے ساتھ ہوتے رہیں گے ۔