Saturday, May 11, 2024

گلوکار مسعود رانا کے مداح آج انکی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

گلوکار مسعود رانا کے مداح آج انکی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
June 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے وراسٹائل گلوکار مسعود رانا کے مداح آج انکی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 9 جون 1938 کو پیدا ہونے والے مسعود رانا نے 1962ء میں گلوکاری شروع کی۔ فلم انقلاب کے لیے پہلا گانا گایا۔ اردو اور پنجابی فلموں کے صَف اوّل کے گلوکار تھے۔ کیرئیر کے دوران 500 سے زائد فلموں کے لیے سات سو سے زائد نغمے گائے۔ ان کے گائے ہؤے گانے پاکستان کے تمام بڑے اداکاروں پر فلمبند ہؤے جن میں ندیم، محمّدعلی، وحیدمراد اور شاہد قابل ذکرہیں۔ مشہور فلموں آئنہ، دل میرا دھڑکن تیری، خواب اور زندگی، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہمراہی، بدنام، چاند اورچاندنی سمیت دیگر فلموں میں نغمہ سرائی سے پذیرائی حاصل کی۔ مسعود رانا نے رومانوی اور المیہ سمیت ہر قسم کے گانے گا کر انہیں امر کردیا۔ انہوں نے کافی سارے قومی نغمات بھی گائے جو انتہائی جوشیلے اندازمیں گائے ہیں جنہیں سن کر جوش آجاتا ہے۔ اُنہیں پاکستانی رفیع کا خطاب بھی دیا گیا۔