Thursday, April 25, 2024

گلوکار محسن عباس اور ماڈل فاطمہ سہیل کی راہیں جدا ہو گئیں

گلوکار محسن عباس اور ماڈل فاطمہ سہیل کی راہیں جدا ہو گئیں
September 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) گلوکار محسن عباس اور ماڈل فاطمہ سہیل کی راہیں جدا ہو گئیں۔ فیملی کورٹ نے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔ ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس فیملی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ فاطمہ سہیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ گزرا کرنا اب ممکن نہیں، صلح نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کی خود پرورش کروں گی، وہ جان سے بھی پیارا ہے۔ عدالت نے فاطمہ سہیل کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کر دی اور یوں  محسن عباس کے ساتھ ان کا ازدواجی سفر ختم ہو گیا۔