Saturday, May 11, 2024

گلوکار علی ظفر کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے انتظامات سے غیرمطمئن

گلوکار علی ظفر کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے انتظامات سے غیرمطمئن
March 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) گلوکار علی ظفر کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے انتظامات سے غیرمطمئن نظر آئے۔ معروف گلوکار علی ظفر سوشل میڈیا کے ذریعے کورونا وائرس  کیخلاف سرگرم ہیں۔ اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی صلاحیت پر سوال اٹھا دئیے ۔ علی ظفر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرکے لکھا بزدار صاحب فرنٹ سے لیڈ کریں۔ پنجاب کے اسپتالوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہم ابھی تک صورتحال کی سنگینی کا احساس نہیں کر سکے۔ https://twitter.com/AliZafarsays/status/1240704880106516486?s=20 علی ظفر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبوں کے درمیان  تعاون کی اہمیت پر بھی  زور دیا۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہیں ایک خاتون کا وائس میسیج ملا جس میں اس نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو کورونا کے شبہ میں لاہور کے گنگارام اسپتال لیکر گئی لیکن انہیں دو گھنٹے تک بٹھائے رکھنے کے بعد علاج کے بجائے گھر جانے کا کہہ دیا  گیا۔ انتظامیہ نے خاتون سے کہا کہ اسپتال کورونا سے نمٹنے کی استعداد کار ہی نہیں رکھتا ۔