Friday, April 19, 2024

گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے

گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس بیت گئے
July 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) بر صغیر کے معروف لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے جدا ہوئے 40 برس بیت گئے ،یکم مارچ 1928 کوضلع گجرات کے گاؤں آچھ گوچھ میں پیدا ہونے والے عالم لوہار نے کم عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کردیا۔ عالم لوہار نےموسیقی چمٹے کو بطور ساز متعارف کرایا ، ان کے گائے ہوئے گیتوں کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ ورسٹائل گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ عالم لوہار کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا،  تین جولائی 1979کوعالم لوہار ایک کارحادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔