Sunday, May 19, 2024

گلوکار عاطف اسلم کا لاہور میں کنسرٹ ، شائقین کی کثیر تعداد میں شرکت

گلوکار عاطف اسلم کا لاہور میں کنسرٹ ، شائقین کی کثیر تعداد میں شرکت
December 29, 2018
لاہور(92 نیوز) گلوکار عاطف اسلم کا لاہور میں کنسرٹ ہوا جس میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ لاہور کے شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب سے نیو ایئر کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ شو منعقد کیا گیا جس میں شہریوں کو دعوت نامے ارسال کئے گے ۔ رنگا رنگ کنسرٹ پر شائقین موسیقی پسندیدہ گانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ گلوکار عاطف اسلم کی لائیو پرفارمنس نے تو گویا سماں ہی باندھ دیا۔ موسیقی کا رنگ ایسا جما کہ شائقین خوب جھومتے دکھائی دیئے۔ کنسرٹ شو میں عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس سے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔