Sunday, September 8, 2024

گلوکار شوکت علی کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر طبیعت ناساز‘ اسپتال داخل

گلوکار شوکت علی کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر طبیعت ناساز‘ اسپتال داخل
July 14, 2016
لاہور (92نیوز) لوک گلوکاری میں منفرد پہچان بنانے والے شوکت علی نے فن گائیکی میں اہم مقام بنایا۔ کئی لازوال گیت گائے۔ شوکت علی آج واشنگٹن جاتے ہوئے اچانک علیل ہو گئے۔ انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر ابوظہبی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکوال پنجاب سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکار شوکت علی نے 1960ءمیں کالج کے زمانے سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 1963ءمیں فلم ”تیس مار خان“ سے بطور پلے بیک سنگر اپنا کیرئیر شروع کیا۔ اپنی منفرد اور پرسوز آواز کے باعث گلوکاری کی دنیا میں جلد اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو گئے اور 1976ءمیں وائس آف پنجاب کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ شوکت علی 14 اگست کے حوالے پرگرام کرنے کے لئے واشنگٹن جارہے تھے کہ اچانک ابوظہبی میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بلڈ پریشر ہائی ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا۔ شو بز اور گلوکاری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہمارے والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور پاکستانی قوم سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ پچاس سال سے زائد آواز کا جادو جگانے والے شوکت علی قوم کاایسا اثاثہ ہیں جن کے لئے ان کے پرستار ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔