Friday, March 29, 2024

گلوکار جسٹن بیبر کا ماڈل ہیلی بالڈ وین سے شادی کا اعلان

گلوکار جسٹن بیبر کا ماڈل ہیلی بالڈ وین سے شادی کا اعلان
September 30, 2019
اٹاوا(ویب ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔شادی کی تقریب میں دونوں کے رشتہ دار اور قریبی دوست شرکت کریں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں اس ہفتے کے آخر میں جنوبی کیرولینا کے ’مونٹیج پلمٹو بلف ہوٹل‘ میں اپنی شادی کی تقریب کا انعقاد کریں گے ۔ گلوکار جسٹن بیبرر اور ماڈل ہیلی بالڈ وین نے کہاہم اپنے عزیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ اپنی محبت کا جشن منانا چاہتے ہیں۔