Wednesday, May 8, 2024

گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور اس کی دوست سے لڑائی کی ویڈیو وائرل

گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور اس کی دوست سے لڑائی کی ویڈیو وائرل
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور اس کی دوست سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کو تھپڑ جبکہ اسکی دوست کو ٹانگ ماری ۔

گلوکار بلال سعید لڑکی سے دوستی پر سگے بھائی سے جھگڑ پڑے ، ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کو تھپڑ مارا جب کہ اس کی دوست کو ٹانگ ماری ، لڑکی نے بھی جواباً بلال سعید کو ٹانگ ماری جو بلال کو نہیں لگی ۔

واقعہ 10 جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا ، بلال سعید نے پہلے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی جو صلح کے بعد واپس لے لی گئی ۔