Thursday, April 18, 2024

گلوکار اور اداکار ندیم بیگ آج 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

گلوکار اور اداکار ندیم بیگ آج 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
July 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کا روشن ستارہ لاکھوں دلوں پر راج کرنےوالے پروڈیوسر، گلوکار اور اداکار ندیم بیگ آج 78 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ دلکش انداز اور باوقار شخصیت ندیم بیگ فلمی دنیا کا ایک جگمگاتا ستارہ ہیں۔ ان کا سحر انگیزدور فلم "چکوری"سے شروع ہوا اور پھر ان کی زندگی کامیابی کی طرف چل پڑی۔ ندیم بیگ نے اپنے طویل فلمی کیریئر کے دوران دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ندیم اور شبنم کی رومانوی جوڑی نے کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی آئنہ  "اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، سہرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی ،پلے بوائے شامل ہیں۔ ندیم بیگ آج بھی فن کے افق پر ایک ستارے کی طرح جگمگا رہے ہیں۔