Friday, April 26, 2024

گلوکار ارشد محمود اور ان کی فیملی سے کراچی میں ڈکیتی کی واردات

گلوکار ارشد محمود اور ان کی فیملی سے کراچی میں ڈکیتی کی واردات
January 11, 2017

کراچی (92نیوز) نامور گلوکار ارشد محمود اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ آج وطن واپسی پر نامور گلوکار ارشد محمود گلستان جوہر بلاک بارہ میں جرائم پیشہ افراد کا ہدف بن گئے۔

ملزم ان کی اہلیہ اور بیٹی سے نقدی، قیمتی اشیاء اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔ منگل کو آئی جی سندھ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائم پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا تاہم جرائم پیشہ افراد شہر میں دندنا رہے ہیں۔