Friday, April 19, 2024

گلوکار احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

گلوکار احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے پہلے پاپ سنگر کہلائے جانے والے معروف گلوکار احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے اڑتیس برس بیت گئے، لیکن ان کی آواز کا جادو آج بھی انہیں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہے۔

آواز کے جادوگر احمد رشدی سن 1934ء میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعد اہلخانہ کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئے۔ اِنہیں بچپن سے ہی موسیقی سے لگاؤتھا۔ فنی کیریئر کا اغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔

’’ بندر روڈ سے کیماڑی میری چلی رے گھوڑا گاڑی ‘‘ گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ انہوں نے کئی برسوں تک فلمی نگری پر راج کیا۔ شوخ وچنچل اور مزاحیہ گانوں میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔

احمد رشدی نےغزل کی گائیکی میں بھی ایک الگ ہی انداز اپنایا۔ ان کی آواز میں وحید مراد پر فلمائے سب ہی گانوں نے خوب دھوم مچائی۔

احمد رشدی گیارہ اپریل انیس تیراسی کو اڑتالیس برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ تاہم ان کی آوازنے آج بھی انہیں اپنے چاہنے والوں کی دلوں میں زندہ رکھا ہوا ہے۔