Friday, April 26, 2024

گلوکار احمد رشدی کو دنیا سے گزرے آج چونتیس برس بیت گئے

گلوکار احمد رشدی کو دنیا سے گزرے آج چونتیس برس بیت گئے
April 11, 2019

 کراچی (92 نیوز) گلوکار احمد رشدی نے جو گایا،دلوں میں اتر گیا ۔ سروں کے جادوگرکو دنیا سے گزرے آج چونتیس برس بیت گئے لیکن ان کی سریلی آواز میں گائے ہوئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

 پاکستان میں پاپ میوزک متعارف کروانے والے گلوکار احمد رشدی نے  فنی کریر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ انہوں نے 1960 میں لالی ووڈ کا رخ کر لیا۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد رشدی اداکار بننے نکلے تھے لیکن گلوکار بن گئے۔ گلوکار احمد رشدی کو شہرت فلم انوکھی کے مقبول گانے بندر روڈ سے کیماڑی سے ملی جبکہ فلم مہتاب کے گیت گول گپے والا آیا نے احمد رشدی کو صفِ اول کے گلوکاروں میں شامل کر دیا۔

 یوں تو انکی آواز ہر ہیرو پر بلکل فٹ بیٹھتی تھی لیکن چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے ان کے گائے ہوئے گیتوں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا۔  

 احمد رشدی گیارہ اپریل انیس سو تراسی کوانتقال کر گئے۔ انتقال کے بعد انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔