Friday, March 29, 2024

گلوکار ابرارالحق کی آواز میں لاہور قلندرز کا نیا گانا جاری

گلوکار ابرارالحق کی آواز میں لاہور قلندرز کا نیا گانا جاری
February 20, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل 6 کیلئے لاہور قلندرز نے نیا گانا ریلیز کر دیا، معروف گلوکار ابرارالحق نے آواز کا جادو جگایا۔

’’ بول قلندر ‘‘ نامی گانے کی ویڈیو میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی ٹاپ پرفارمنس کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنا نیا تھیم سانگ متعارف کرادیا۔