Thursday, April 25, 2024

گلوریا طوفان اسپین کے مشرقی ساحلی علاقوں سےٹکراگیا

گلوریا طوفان اسپین کے مشرقی ساحلی علاقوں سےٹکراگیا
January 20, 2020
میڈرڈ ( 92 نیوز) اسپین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے طاقت ور طوفان ’ گلوریا ‘ ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک  ہو گیا ۔ دوسری جانب کینیڈا نے شدید برفباری سے متاثرہ صوبے میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج روانہ کر دی۔ کبھی شدید گرمی تو کبھی شدید ٹھنڈ، ماحولیاتی تبدیلیوں نے کینیڈا اور اسپین کے حکام کو مشکل میں ڈال دیا، اسپین کے بحیرہ روم کے پاس واقع صوبوں میں طاقت ور گلوریا طوفان کے بعد بارشوں اوربرفباری کا راج ہے۔ شدید سردی اوربرفباری کی وجہ سے 150 فلائٹس کینسل ہو چکی ہیں ، جب کہ کئی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسپین کے محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے چلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے شدید برفباری سے متاثرہ صوبے نیو فاؤنڈر لینڈ اینڈ لیبراڈور میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج  پہنچ گئی ۔ وزیر دفاع ہرجیت سجن کے مطابق فوجیوں کی تعداد 150 سے 200 کے درمیان ہے۔ نیو فاؤنڈر لینڈ کے کئی علاقوں میں ایمرجنسی ناٖفذ ہے جب کہ دارالحکومت سینٹ جونز کی سڑکوں پر 30 انچ تک برف موجود ہے جس نے نقل و حرکت کو ناممکن بنا دیا ہے۔