Monday, May 13, 2024

گلشن حدید لنک روڈ سے خاتون اور بچے کی ملنے والی لاشیں ناقابل شناخت

گلشن حدید لنک روڈ سے خاتون اور بچے کی ملنے والی لاشیں ناقابل شناخت
March 9, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گلشن حدید لنک روڈ سے خاتون اور بچے کی ملنے والی لاشیں لاشیں پرانی اورنا قابل شناخت ہیں ، ڈاکٹر ز نے پولیس حکام کو ڈی این اے کیلئے نمونے فراہم کردئیے ، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہوتا ہے ۔

کراچی گلشن حدید لنک روڈ پر دلخراش واقعہ  پیش آیا جہاں  جھاڑیوں سے خاتون اور بچے کی سوختہ لاشیں ملی ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اغوا ءکے بعد بچے اور لڑکی کو قتل کیا اور شناخت چھپانے کیلئے لڑکی کی لاش کو جلایا اور بچے کا چہرہ مسخ کردیا ۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق تفتیشی  حکام اطراف کے علاقوں میں رہنے والوں سے بھی
تفتیش کررہے ہیں جس کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل  دی جاچکی ہے۔

جناح اسپتال کی لیڈی ایم ایل او ڈاکٹرافشاں کے مطابق قتل کی جانے والی لڑکی کی عمر25 سے 30 جبکہ بچے کی عمر دس سال ہے اور اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،لاشیں 6 سے 7 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہونے کے باعث پولیس کو ڈ ی این اے کرانے کیلئے سیمپلز فراہم کردئیے ہیں ۔

دوسری جانب بلدیہ ناردرن بائی پاس سے مرغیوں کے پولٹریفارم سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد ہوئی
جسے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے  ، عزیز آباد نمبر8سے پلاٹ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت40 سالہ شکیل کے نام سے ہوئی۔