Tuesday, May 7, 2024

گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا فلیگ مارچ

گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا فلیگ مارچ
October 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، لیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن، کلفٹن اور صدر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے فلیگ مارچ کیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ رینجرز کی مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ گاڑیوں کے مکمل کوائف، جانچ پڑتال ، تلاشی اور بائیو میڑک تصدیق کے بعد جانے دیا جا رہا ہے۔