Monday, September 16, 2024

گلشن اقبال پارک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

گلشن اقبال پارک کو عوام کیلئے کھول دیا گیا
April 17, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف گلشن اقبال پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد پارک کو فیملییز کے کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد پارک کو فیملیز کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ لاہور پولیس کی طرف سے شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے گلشن اقبال پارک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سول سوسائٹی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ تقریب میں آنے والے بچے ڈولفن فورس کے ساتھ ایسے گھل مل گئے کہ جیسے وہ ایک دوسرے کے پرانے دوست ہیں۔ بچوں نے ڈولفن فورس اور ان کی بائیکس کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ ایس پی اقبال ٹاون آپریشنز ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ پارک کی سکیورٹی بہتر کرنے کے بعد فیملیز کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ پلے لینڈ ایریا کو بھی جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ پارک میں آنے والے بچے دہشت گردی کے خوف کو ذہن سے نکال کر موج مستی کرتے رہے۔