Monday, May 13, 2024

گلشن اقبال پارک میں مجسمے کی جگہ اب دیوار اقبال بنانے کا فیصلہ

گلشن اقبال پارک میں مجسمے کی جگہ اب دیوار اقبال بنانے کا فیصلہ
February 3, 2021

لاہور (92 نیوز) گلشن اقبال پارک میں بنے علامہ اقبال کے مجسمے کا معاملہ، معاملے کی شفافیت جانچنے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی، مجسمے کی جگہ اب دیوار اقبال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلشن اقبال پارک میں مصورِپاکستان کے مجسمہ پر جگ ہنسائی مقدربنی تو انتظامیہ کو ہوش آیا، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے کے مالیوں نے مجسمہ عقیدت اور محبت سے بنایا۔ ادارے کو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے لیے فنڈنگ کی گئی تھی۔

چیئرمین پی ایچ اے نے مجسمے کی جگہ دیوارِ اقبال بنانے کی خبر بھی دی۔

چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ مجسمہ مہینوں کی محنت سے بنایا گیا تھا جس کو ہٹانے کے بعد مالیوں کو خاصا جھٹکا لگا۔