Sunday, September 8, 2024

گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے چھ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا

گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے چھ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا
September 9, 2017

کراچی (92 نیوز) گلستان جوہر میں قانون نافذکرنےوالے ادارے نے کاروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔

انصار الشریعہ کا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہوگئے۔

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب گلستان جوہر بلاک سولہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے الحبیب سوسائٹی کا گھیراو کیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلجنس بنیاد پر کی گئی گئی چھاپہ مار کاروائی میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا گیا۔

حراست میں لئیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام تر افراد کو کالعدم تنظیم سے رابطے رکھنے کی شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔