Friday, April 26, 2024

گلستان جوہر میں جلوس کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا،تین افراد جاں بحق

گلستان جوہر میں جلوس کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا،تین افراد جاں بحق
September 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر  میں جلوس کے دوران ’’ علم ‘‘  بجلی کے تاروں سےٹکرا گیا،جس کے باعث کرنٹ لگنے سے  3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ سچل گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے عامر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بھٹائی آباد میں  پیش آیا جہاں  مقامی امام بارگاہ سے برآمد جلوس کے دوران ’’ علم‘‘ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگنے سے3 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔ واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرنجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز موجود نہ ہونےپر زخمیوں کے ورثاءاور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ واقعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت علی رضا،علی عمر،اورسونی  مگسی کے  نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں سمیر،افضل آغا اور  محسن شاہ شامل ہیں۔ واقعہ پر اہل علاقہ کی جانب سے کے الیکٹرک  کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔