Friday, March 29, 2024

گلستان جوہر میں اے وی سی سی کی کارروائی ، 2مبینہ اغوا کار ہلاک

گلستان جوہر میں اے وی سی سی کی کارروائی ، 2مبینہ اغوا کار ہلاک
December 9, 2017

کراچی (92 نیوز) گلستان جوہر میں اے وی سی سی پولیس سےمقابلے میں دو مبینہ اغوا کار مارے گئے ۔ نارتھ ناظم آباد میں خاتون کوتیزدھارآلے سےقتل کردیاگیا۔

اے وی سی سی پولیس  نےخفیہ اطلاع پرگلستان جوہر میں کارروائی کی ۔  ملزموں نےپولیس کو دیکھ کرفائرنگ کرتےہوئے فرار ہونےکی کوشش کی اور جوابی فائرنگ میں دوملزم زکی اور ظہیرمارے گئے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی نےکہا ہے کہ مارے جانےوالے دونوں ملزم پانچ سالہ بچے آبان کے اغوا میں ملوث تھے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی پر اینٹی وائلنس کرائم سیل ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں گھریلو جھگڑے  پر دیور نے بھابھی آسیہ کو تیزدھارآلے کے وارکرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کامران کو گرفتارکرلیا۔

 پارسی کالونی کے قریب  کار پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاہمت کے دوران پیش آیا جبکہ لیمارکیٹ کے قریب پوٹل سے ایک شخص کی پھندہ لگی لاش ملی ہے۔