Friday, May 10, 2024

گلبدین حکمت یار کا بھارت کو احمد مسعود گروپ کی حمایت سے باز رہنے کا انتباہ

گلبدین حکمت یار کا بھارت کو احمد مسعود گروپ کی حمایت سے باز رہنے کا انتباہ
August 29, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) گلبدین حکمت یار نے بھارت کو احمد مسعود گروپ کی حمایت سے باز رہنے کا انتباہ کر دیا۔

حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں بدامنی کی خبریں مسترد کر دیں۔ کہتے ہیں صرف کابل میں فائرنگ کے کچھ واقعات رونما ہوئے، باقی ملک میں امن ہے۔

کابل میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں سربراہ حزب اسلامی کا کہنا تھا کہ افغانستان پر جنگ باہر سے مسلط کی گئی تھی۔ عوامی خواہشات کے تحت غیر ملکی قوتوں کا واپس جانا خوش آئند ہے۔

گلبدین حکمت یار نے گفتگو کے دوران بھارت کے سابق فوجی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا تذکرہ بھی کیا۔ بولے سابق بھارتی فوج نے احمد شاہ مسعود کو پیسے دینے اور اسپورٹ کرنے کا کہا ہے لیکن بھارت سمجھے کہ افغانستان کا امن سب کے فائدے میں ہے۔

سربراہ حزب اسلامی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی ایسے ملک کو دی جائے جو ہمارے بارے میں غلط عزائم نہ رکھے۔ اکتیس اگست کے بعد حکومت سازی کیلئے مشاورت ہو گی۔ خواہش ہے افغان عوام کو اپنی مرضی کی حکومت بنانے دی جائے۔

خواتین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے شرعی لباس جائز ہے۔ مغرب کو ہمارے ملک میں خواتین کے لباس پر ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا اختیار نہیں۔