Sunday, May 19, 2024

گلالئی اسماعیل کی فرشتہ کیس کی آڑ میں نفرت پید اکرنیکی کوشش، مقدمہ درج ‏

گلالئی اسماعیل کی فرشتہ کیس کی آڑ میں نفرت پید اکرنیکی کوشش، مقدمہ درج ‏
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) گلالئی اسماعیل کی فرشتہ  زیادتی قتل کیس  کی آڑ میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش پر شہری کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ننھی فرشتہ سے زیادتی اور قتل کے معاملے پر احتجاج کے دوران شر انگیز تقریر کرنے پر شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ  احتجاج کے دوران گلالئی نے واقعہ کو حکومت کی طرف موڑنے کی کوشش کی ،خاتون نے تقریر کر کے پشتونوں کے دل میں ملک کیخلاف نفرت پیدا کرنےکی کوشش کی ۔ گلالئی نے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی ، خاتون کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کا کھانے والے،پاکستانیوں کے ٹیکس سے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ لینے والے افغانستان کی زبان بولنے لگے،پی ٹی ایم کے ایم این اے محسن داوڑ ننھی فرشتہ کیس کی آڑ میں ملک کے خلاف زہر اگلنے لگے، ٹویٹ میں خودکو افغانی قرار دےدیا۔