Tuesday, May 21, 2024

گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر زور

گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر زور
November 5, 2021 ویب ڈیسک

گلاسگو (92 نیوز) گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، چین اور بھارت نے کوئلے کو ترک کرنے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی۔ امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے فوسل فیول میں عالمی فنڈنگ روکنے کی حمایت سامنے آئی۔ انڈونیشیا جنگلات کی کٹائی روکنے کے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق عالمی درجہ حرارت کو 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر محدود کیا جا سکتا ہے۔ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کانفرنس کے انعقاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کانفرنس نہیں بلکہ کاروبار ہو رہا ہے۔