Thursday, April 18, 2024

گلابی اور ارغوانی رنگ کا نایاب ہیرا 2 کروڑ 66 لاکھ ڈالر میں نیلام

گلابی اور ارغوانی رنگ کا نایاب ہیرا 2 کروڑ 66  لاکھ  ڈالر  میں  نیلام
November 12, 2020

سوئٹزر لینڈ (92 نیوز) گلابی اور ارغوانی رنگ کا ایک انتہائی نایاب روسی ہیرا سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک نیلامی میں دو کروڑ 66 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

14اعشاریہ 8قیراط وزنی  اس ہیرے کو ’سپرٹ آف روز‘ یا 'گلاب کی روح' کا نام دیا گیا ہےاور یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہیرا ہے جونیلام کیا گیاہے۔

ایسے گلابی ہیروں میں سے 99 فیصد 10قیراط سے کم وزنی ہوتے ہیں اس لیے یہ ہیرا انتہائی نایاب سمجھا جا رہا ہے۔

جنیوامیں ہونے والی نیلامی کے دوران اس ہیرے میں خریداروں نے بہت دلچسپی لی جس کی وجہ اس کا حجم، رنگ اور اندرونی بناوٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

نیلام گھر کی جانب سے اس قیمتی ہیرے کے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔