Tuesday, May 14, 2024

گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
October 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) گفٹ جائیداد ظاہر کرکے ٹیکس بچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے پانچ سال کے دوران جائیداد اور مال و زر تحفہ کرنے والوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اب جائیداد، پیسے، گاڑیاں اور زیورات تحفہ میں لینے والے کے ہی نہیں بلکہ تحفہ کرنے والوں کے بھی کھاتے کھل جائیں گے۔ گھیرا تنگ ہونے پر اہم شخصیات پر کارروائی کے بادل منڈلانے لگے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق شہری اپنی جائیداد اور مال و زر کو تحفہ ظاہر کرکے لاکھوں کا ٹیکس بچا لیتے تھے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کو اب جائیداد تحفہ کرنے والوں کا ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کرنا پڑے گا۔ حاصل کردہ ریکارڈ سے تحفہ دینے والے کے ذرائع آمدن چیک کئے جائیں گے۔ ریجل ٹیکس آفس کی طرف سے جائیداد اور قیمتی مال و زر تحفہ میں لینے والوں کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ریکارڈ موصول ہوتے ہی ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع ہو جائے گی۔