Saturday, April 27, 2024

گستاخانہ خاکے، فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت

گستاخانہ خاکے، فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت
October 27, 2020
ریاض (92 نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کے اسلام مخالف بیانات کی سعودی عرب اور ایران کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کو اس معاملے پر شدید تحفظات ہیں۔ توہین رسالتؐ اور اسلام کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب برداشت اور امن کے فروغ کیلئے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فرانس پر شدید تنقید کی تھی۔