Monday, May 6, 2024

گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
August 27, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ، مذمتی قرار داد قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے پیش کی گئی ۔ سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے  پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ نبی اکرم ؐ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ، مسلمان اپنے پیغمبرؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، لہذا عمل ناقابل برداشت ہے  حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے ۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے پر  حکومت پاکستان ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کرے ، گستاخانہ خاکوں کا معاملہ یورپی یونین اور امریکہ سے بھی اٹھایا جائے، کسی مذہب کی توہین کرنا آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا۔